نئی دہلی ،16 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گوجروں نے ریزرویشن کو لے کر اپنا نو دن کی تحریک ختم کر دی ہے۔ گوجر لیڈر کروڑی سنگھ بیسلا نے ریاستی حکومت سے تحریری یقین دہانی ملنے کے بعد تحریک ختم کرنے کا اعلان کیا اور مظاہرین کی طرف سے بلاک کئے گئے تمام سڑک اور ریلوے کھولنے کو کہا۔اس سے پہلے ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر سیاحت وشویدر سنگھ نے ایک تحریری یقین دہانی گوجر رہنماؤں کو پیش کی تھی۔بینسلا کے مطابق ریاستی حکومت نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اسمبلی میں منظور بل کو اگر کوئی قانونی چیلنج ملتا ہے تو حکومت ان کا ساتھ دے گی۔قابل ذکر ہے کہ ریاستی اسمبلی نے گوجر سمیت پانچ ذاتوں کو ریزرویشن سے متعلق بل بدھ کو منظور کیاتھا۔اس بارے میں اہم اطلاع بھی جاری کر دی گئی۔لیکن گوجر لیڈر حکومت سے تحریری طور پر یقین دہانی چاہتے تھے کہ اگر بل کو کہیں قانونی چیلنج دی جاتی ہے تو حکومت ان کا ساتھ دے گی۔گوجر تحریک ختم ہونے سے ریاست میں ریل اور سڑک ٹریفک بحال ہوگئے ہیں۔